گلبرگہ5؍فروری( اعتماد نیوز): گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر ایک خواب بن کر رہ
گیا ہے ، گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر میں ہورہی مسلسل تاخیر کے خلاف عوام نے
شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ، گلبرگہ ائیرپورٹ کو اندرون ایک سال مکمل کرنے
کے صرف اعلانات کئے جاتے رہے ہیں ، گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر میں ہورہی
مسلسل تاخیر کے خلاف عوام میں پائی جارہی ناراضگی نے اب احتجاج کی شکل
اختیار کر لی ہے ۔ جئے کرناٹک گلبرگہ نے آج منی ودھان سودھا کے روبرو
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر میں ہو رہی بیجا تاخیر
کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت
گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے لئے گتہ داران کو ذمہ دار
ٹہرا کر اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی
معرفت سے چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا کو یادداشت روانہ کی
گئی جس میں گلبرگہ
ائیرپورٹ کی جلد تعمیر نہ کرنے کی صورت میں حکومت کے خلاف سخت ایجی ٹیش
شروع کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے ، جئے کرناٹک کے ضلعی سیکریٹری امیت چوہان
نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے اندرون
ایک سال گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے بیانات دئیے جارہے ہیں ،
اُنہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گلبرگہ ائیرپورٹ کی تعمیر اخباری بیانات
میں ہی مکمل کی جائیگی ، پروین سلطانہ نے کہا کہ گلبرگہ ائیرپورٹ کی
عاجلانہ تعمیر کے مطالبہ پر آنے والے دنوں میں شدت پیدا کی جائیگی ۔ کشور
گائیکواڈ نے کہا کہ جئے کرناٹک کے عہدیداران نے زیر تعمیر گلبرگہ ائیرپورٹ
کا معائنہ کیا ہے ائیرپورٹ کا 80فیصد کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا جاتا رہا
ہے جبکہ ائیرپورٹ پر صرف20فیصد سے زیادہ کام نہیں ہوا ہے ۔ بقیہ کام کی
تکمیل کے وہاں کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔